ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: گلمی علاقہ کا شادی شدہ نوجوان لاپتہ : شکایت درج

بھٹکل: گلمی علاقہ کا شادی شدہ نوجوان لاپتہ : شکایت درج

Mon, 10 Oct 2016 17:25:04    S.O. News Service

بھٹکل:10/اکتوبر(ایس او نیوز)گھریلو معاملے میں اپنی بیوی سے ان بن ہونے کے بعد کسی کو خبر دئیے بغیر گھر سے نکلا ایک شخص 10دن بعد بھی گھر نہ لوٹنے پر خاندان والوں نے بھٹکل شہری پولس تھانے میں شکایت درج کی ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت گلمی علاقہ کے  عبدالغفار (21) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ عبدالغفارکے تعلق سے کہا جارہاہے کہ وہ بلڈنگ تعمیراتی کاموں کی مزدوری کرنے کے علاوہ دیگر مزدوری بھی کرتاہے۔ فی الحال اس کا موبائیل سوئچ آف بتا رہاہے، شکایت میں عبدالغفار کی بیوی تبسم نے بتایا کہ گھر سے نکلتے ہوئے جنتا بینک اور دیگر سوسائٹیوں سے قرضے کے طورپر لائے ہوئے ایک لاکھ روپئے لے کر گیا ہے۔ پولس معاملہ درج کرلینے کے بعد جانچ کررہی ہے۔ اس تعلق سے اگر کسی کو کوئی جانکاری ہوتو بھٹکل ٹائون پولس کو خبر دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

 

 


Share: